صدائے مسلم
! اس بلاگ کے قیام کا مقصد دینی اور دنیاوی علوم کی نشر و اشاعت ہے ۔ ہمارا بنیادی حدف تعصب اور نفرت سے بالاتر ہو کر اعتدال پسندانہ مواد کا انتخاب ہے جس کو پڑھ کر قارئین نہ صرف علم میں اضافہ کریں بلکہ ایک متعدل اور مثبت سوچ سے بھی آراستہ ہوں ۔

اک کہانی سی سناتے ہیں مجھے

0 173
اک کہانی سی سناتے ہیں مجھے
سب یہاں خواب دکھاتے ہیں مجھے

کچھ ترے ہجر میں آتی نہیں نیند
کچھ ترے خواب جگاتے ہیں مجھے

یونہی اڑنے کی اجازت دے کر
اک نئی قید سناتے ہیں مجھے

ان کی قسمت کا لکھا تو نہیں میں
جانے کیوں لوگ مٹاتے ہیں مجھے

میں تو آتی بھی نہیں رستے میں 
اور وہ رستے سے ہٹاتے ہیں مجھے

میں زمیں ذاد ہوں لیکن یہ لوگ
چاند تاروں سے ملاتے ہیں مجھے

سعدیہ نام ہے لیکن سعدی
پیار سے آپ بلاتے ہیں مجھے

بلاگ کی تحاریر بذریعہ ای میل حاصل کریں
بلاگ کی تحاریر بذریعہ ای میل حاصل کریں
اس سہولت کو حاصل کرنے سے آپ کو تمام تحاریر ای میل پتہ پر موصول ہونگی