صدائے مسلم
! اس بلاگ کے قیام کا مقصد دینی اور دنیاوی علوم کی نشر و اشاعت ہے ۔ ہمارا بنیادی حدف تعصب اور نفرت سے بالاتر ہو کر اعتدال پسندانہ مواد کا انتخاب ہے جس کو پڑھ کر قارئین نہ صرف علم میں اضافہ کریں بلکہ ایک متعدل اور مثبت سوچ سے بھی آراستہ ہوں ۔

روشنی جب مانگتے ہیں ، یہ  دیے کی لو سے پوچھ 

0 165
روشنی جب مانگتے ہیں ، یہ  دیے کی لو سے پوچھ
کیوں اندھیرے کانپتے ہیں ، یہ دیے کی لو سے پوچھ 

عشق کرنا ہے تو پہلے عشق کے آداب سیکھ !
رات کیسے کاٹتے ہیں یہ دیے کی لو سے پوچھکونسا غم ہے کہ یونہی چاند تارے میرے ساتھ 
رات کیسے جاگتے ہیں یہ دیے کی لو سے پوچھ

ہم شبِ تنہائی میں کرتے ہیں اپنا ہی طواف
سائے کیسے بھاگتے ہیں یہ دیےکی لو سے پوچھ

ایک اک لمحہ جلا کر خود کو تیرے ہجر میں
وقت کیسے ماپتے ہیں یہ دیے کی لو سے پوچھ

دوسروں کے واسطے جیتے ہیں کیسے سعدیہ
خود کو کیسے مارتے ہیں یہ دیے کی لو سے پوچھ

بلاگ کی تحاریر بذریعہ ای میل حاصل کریں
بلاگ کی تحاریر بذریعہ ای میل حاصل کریں
اس سہولت کو حاصل کرنے سے آپ کو تمام تحاریر ای میل پتہ پر موصول ہونگی