صدائے مسلم
! اس بلاگ کے قیام کا مقصد دینی اور دنیاوی علوم کی نشر و اشاعت ہے ۔ ہمارا بنیادی حدف تعصب اور نفرت سے بالاتر ہو کر اعتدال پسندانہ مواد کا انتخاب ہے جس کو پڑھ کر قارئین نہ صرف علم میں اضافہ کریں بلکہ ایک متعدل اور مثبت سوچ سے بھی آراستہ ہوں ۔

آیت ہجر اگر ہم پہ اتاری جائے 

0 191
آیت ہجر اگر ہم پہ اتاری جائے
روشنی بجھتے ہوئے دل سے گزاری جائے

یوں نہ ہو عشق منافق کی طرح بدلے بھیس
یوں نہ ہو جنگ یہ پھر جیت کے ہاری جائے

میرے دن رات کسی دشت کو کر دو خیرات
میری وحشت کسی زنجیر پہ واری جائے

آئینہ ٹوٹ گیا ہے تو پریشانی کیا؟؟؟؟؟
شکل میری مرے اندر سے ابھاری جائے

لوگ کہتے ہیں کہ آتے نہیں جانے والے
لوٹ آیا ہے نظر اسکی اتاری جائے

سعدیہ روح کنارے پہ سسکتی ہے جہاں
لاش پانی پہ وہیں بہتی ہماری جائے

بلاگ کی تحاریر بذریعہ ای میل حاصل کریں
بلاگ کی تحاریر بذریعہ ای میل حاصل کریں
اس سہولت کو حاصل کرنے سے آپ کو تمام تحاریر ای میل پتہ پر موصول ہونگی