ہندو مت - ایک تحقیقی مطالعہ

تحریر: محمد جہانگیر تمیمی

0 270

ہندو مت کا تاریخی ارتقاء ویدوں (vedic period)کے عہد سے شروع ہوتا ہے۔ جو 1500 قبل مسیح کے لگ بھگ بیان کیا جاتا ہے ۔ تقریباً یہ وہی دور ہے جس آریا قوم وسط ایشیاء سے نکل کر ہندوستان میں وارد ہوئی تھی ۔ یہ وید تعداد میں چار ہیں اور ان میں آریاؤں کے مذہبی عقائد و نظریات کو مدون کیا گیا ہے۔ ہندوں کی ابتدائی فکر و فلسفہ کے انہیں اساطیری Mathical ادب کا مرہون منت ہے۔ جبکہ ہندوازم کا زرمیہ عہد 600 قبل مسیح کے دورانیہ کا عہد  بتایا جاتا ہے۔ اس دور کو ہندوستان میں عظیم رزمیہ نظموں "مہابھارت" اور "رامائن" کی وجہ سے تاریخ میں منفرد مقام حاصل ہے۔ جس کا حاصل کتاب "بھاگوت گیتا" ہے۔ اس کے علاوہ "منوسمرتی" ہے جسے ہندوں میں مذہبیتقدیس کا درجہ حاصل ہے ۔ ان کتب کا بالاستیعاب مطالعہ کریں تو یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے کہ چاروں ویدوں کے منتر ، بھاگوت گیتا کے اشلوک اور منو سمرتی کے ادھیائے میں روحانیت کم اور مادیت کا غلبہ فراواں ہے۔


مکمل مضمون درج میں پڑھا جا سکتا ہے ۔ آپ سے ڈانلوڈ بھی کر سکتےہیں

View Fullscreen
"صدائے مسلم" تحاریر ای میل سروس
اس سہولت کو حاصل کرنے سے آپ کو تمام تحاریر ای میل پتہ پر موصول ہونگی